موٹروے پولیس کے انسپکٹر خضر حیات کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

موٹروے پولیس کے انسپکٹر خضر حیات  کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) موٹروے پولیس کے انسپکٹر خضر حیات اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ۔ متوفی فیصل آباد سے ٹوبہ ٹیک سنگھ سیکشن میں بھی تعینات رہے۔

ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے گاؤں بھٹی والا، تحصیل و ضلع چنیوٹ میں ادا کی گئی، جس میں ڈی آئی جی موٹروے پولیس دار علی خٹک، سیکٹر کمانڈر ایم فور ندیم اشرف وڑائچ، موٹروے پولیس کے فیلڈ افسران و سٹاف، سول سوسائٹی اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے مرحوم کے ورثاء سے تعزیت کی اور ان کی ادارے کے لیے خدمات کو سراہا۔ موٹروے پولیس افسر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی،وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان، آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی اشرف زبیر صدیقی اور ڈی آئی جی دار علی خٹک کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں