سواری کے انتظار میں کھڑا شہری جیب کٹوابیٹھا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سواری کے انتظار میں کھڑا مسافر جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔ تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب ذوالفقار علی نامی شہری اپنی سواری کے انتظار میں موجود تھا کہ
اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔