ہسپتالوں، بس اڈوں، موٹرویز پر اشیا کی مہنگے داموں فروخت

 ہسپتالوں، بس اڈوں، موٹرویز پر اشیا کی مہنگے داموں فروخت

کینٹینز پر غیر معیاری اشیا کی بھرمار، سبسڈی دینے اور قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں، بس اڈوں، موٹرویز اور ائیرپورٹ کی کینٹینز کے مہنگے سرکاری ٹھیکے عوام کی جیبوں پر بوجھ بڑھا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہریوں نے بس اڈوں اور ہسپتالوں میں موجود کینٹینز پر مہنگائی کے خاتمے اور سبسڈی دینے کی اپیل کی ہے ۔ذرائع کے مطابق بس اڈوں اور سرکاری ہسپتالوں کی کینٹینوں کے لیے ٹینڈر اور بولی کے ذریعے کروڑوں روپے کے ٹھیکے دیے جاتے ہیں، جس کے بعد ٹھیکیدار یہ رقم عوام سے وصول کرتے ہیں اور اشیا خورونوش دوگنے سے بھی زیادہ داموں پر فروخت کی جاتی ہیں۔

ان کینٹینز پر ملٹی نیشنل یا رجسٹرڈ کمپنیوں کی اشیا کے بجائے سستی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیا مہنگے داموں فروخت کیے جانے کی شکایات بھی سامنے آتی ہیں۔ شہریوں کے مطابق ایسے عوامی مقامات جہاں مسافروں، مریضوں اور ان کے لواحقین کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے وہاں اشیاء کی دو سے تین گنا زائد قیمتیں سمجھ سے باہر ہیں۔ ان مقامات پر مہنگائی کم کرنے کے بجائے سبسڈی دی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں