چنیوٹ :روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین پر عملدرآمد بارے اجلاس
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی زیر صدارت گزشتہ روز روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین پر عملدرآمد بارے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ، ایکسین ہائی ویز، ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سی اوز ایم سیز و دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔