اوورٹیکنگ کے دوران رکشہ ہارویسٹر سے ٹکرا گیا، 2 بچے جاں بحق

اوورٹیکنگ کے دوران رکشہ ہارویسٹر سے ٹکرا گیا، 2 بچے جاں بحق

14 سالہ نبیلہ اور 12 سالہ نوید امان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،7 افراد زخمی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہور روڈ ہرسہ شیخ کے قریب صبح کے وقت ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں دو کمسن جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے پر ٹیم نے 10 منٹ کے ریسپانس ٹائم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لوڈر رکشہ اور ہارویسٹر دونوں پنڈی بھٹیاں کی جانب جا رہے تھے کہ اوورٹیکنگ کے دوران رکشہ ہارویسٹر سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں 14 سالہ نبیلہ دختر امان اللہ اور 12 سالہ نوید امان ولد امان اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، جن کا تعلق جنڈ والی کالونی سے بتایا جاتا ہے ۔زخمی ہونے والوں میں اجمل (ڈرائیور)، شکیلہ، شبانہ، کنزہ، عدیلہ، ولید امان اور تنزیلہ امان شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں