ملکی صورتحال ،وفد کی رانا اشفاق چاچو ایڈووکیٹ سے ملاقات

ملکی صورتحال ،وفد کی رانا اشفاق  چاچو ایڈووکیٹ سے ملاقات

بلوچنی (نمائندہ دنیا )رانا طارق، محمد طاہر حمید فانی اور چودھری عامر اسلم کی قیادت میں ایک وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا اشفاق احمد چاچو ایڈووکیٹ سے ان کے ڈیرہ پر خصوصی ملاقات کی۔

 جس میں ملکی صورت حال اور فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نیو پنجاب میڈیا گروپ کھرڑیانوالہ کے سرپرست اعلیٰ محمد طاہر حمید فانی، معروف سیاسی شخصیت رانا طارق آف گھسیٹ پورہ اور دیگر افراد پر مشتمل وفد نے رانا اشفاق احمد چاچو ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی و علاقائی صورتحال، حکومتی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں