ماموں کانجن:صفائی کی ابتر صورتحال، وبائی امراض کا خدشہ

ماموں کانجن:صفائی کی ابتر صورتحال، وبائی امراض کا خدشہ

ماموں کانجن:صفائی کی ابتر صورتحال، وبائی امراض کا خدشہمحلہ رفیق آباد میں کوڑے دان غائب ، بدبو اور گندگی پھیل رہی ہے

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا )محلہ رفیق آباد میں صفائی کے ناقص انتظامات اور کوڑے دانوں کی عدم دستیابی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت پر وزیراعلیٰ کے ستھرا پنجاب ویژن پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ علاقے میں کوڑے دان غائب ہونے سے گلیوں اور سڑکوں پر کچرا کھلے عام پھینکا جا رہا ہے ، جس سے نہ صرف بدبو اور گندگی پھیل رہی ہے بلکہ وبائی امراض کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہے نالیوں کی خراب حالت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے ۔ مکینوں نے شکایت کی کہ صفائی کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی اقدام سامنے نہیں آیا۔ انکے مطابق کچرے کے ڈھیروں میں مچھروں اور جراثیم کی افزائش سے بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ۔شہریوں نے  انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے ، کوڑے دان فراہم کرنے صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے کو مزید مسائل سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں