جھنگ:مولانا ادریس کے قتل کے خلاف جے یو آئی کی احتجاجی ریلی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام ضلع جھنگ کے زیر اہتمام سابق ایم پی اے (کے پی کے ) و مرکزی رہنما مولانا محمد ادریس کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی مدرسہ علوم شرعیہ سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں مختلف رہنماؤں نے خطاب کیا۔مقررین میں مولانا محمد طارق شہباز گجر، مولانا عثمان مدنی، مولانا محمد فرحان، مولانا سرور خان، مولانا سید مصدق حسین شاہ اور دیگر شامل تھے ۔