چنیوٹ:گیس لیکیج سے چائے کی دکان میں آگ، ایک شخص جھلس کر زخمی

چنیوٹ:گیس لیکیج سے چائے کی دکان  میں آگ، ایک شخص جھلس کر زخمی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)فیصل آباد روڈ چکڑی والا کے قریب گیس لیکج کے باعث چائے کی دکان (ٹی سٹال) میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا گیا۔حادثے میں 45 سالہ ملک علی ولد احمد سکنہ شمس الحسن ٹاؤن چنیوٹ جھلس کر زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں