جھنگ: 2 اغوا شدہ لڑکیاں راجن پور سے بازیاب، ملزم گرفتار
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق جھنگ پولیس نے تھانہ کوتوالی کے علاقہ علی آباد سے اغواء ہونے والی دو لڑکیوں کو ضلع راجن پور سے بازیاب کرا لیا۔
ڈی پی او ساجد حسین کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بازیاب لڑکیوں کو بحفاظت اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔