جھنگ:ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ،معیار یقینی بنانیکی ہدایت

جھنگ:ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ،معیار یقینی بنانیکی ہدایت

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ،سڑکوں کی تعمیر،واسا منصوبوں کا جائزہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد یعقوب شیخ اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی پی او ساجد حسین، سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ، مولانا محمد آصف معاویہ، امیر عباس سیال اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، سڑکوں کی تعمیر، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور واسا کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے شفافیت اور معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں