بھوآنہ میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، پرچم کشائی تقریب
شرکا نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ،شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی
بھوآنہ (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی بھوانہ کے دفتر میں پاک فوج کے سرفروش غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، جس کے بعد پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی بھی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت شینا اعظم نے کی۔ اس موقع پر معیز حسنین گجر، خاور عباس جپہ، لیاقت علی ہرل، روبینہ چودھری، چودھری تنویر گجر، جہانزیب خان چنیوٹی، رائے اسحاق کلیار اور طاہر جپہ سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔
ریلی میں پنجاب پولیس، ریسکیو 1122 پنجاب، پیرا فورس، ٹریفک پولیس اور فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔