جھنگ میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ شہریوں کیلئے خطرہ

جھنگ میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ شہریوں کیلئے خطرہ

متعدد بار متعلقہ اداروں کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا، کوئی ایکشن نہیں لیا گیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جگہ جگہ قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپ شہریوں کے لیے خطرے کی علامت بن گئے ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت اور عدم کارروائی پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق شہر کی مختلف مین شاہراہوں اور آبادی والے علاقوں میں منی پیٹرول پمپ قائم کیے گئے ہیں، جن کے اطراف گنجان رہائشی آبادی موجود ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے منی پٹرول پمپوں کے باعث جانی و مالی نقصانات کے واقعات پیش آ چکے ہیں، تاہم اس کے باوجود مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔عوامی حلقوں کے مطابق متعدد بار سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا، لیکن کسی قسم کی مستقل کارروائی نہیں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں