سمندری ایم این اے چودھری شہباز بابر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

سمندری ایم این اے چودھری شہباز  بابر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

سمندری(نمائندہ دنیا)سمندری سے ایم این اے اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی فیصل آباد چودھری شہباز بابر نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں فیصل آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سیاسی صورتحال اور حلقہ این اے 98 سمندری میں جاری و مجوزہ ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے رکن قومی اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں میں مکمل تعاون اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں