چنیوٹ میں معرکہ حق کی سالگرہ پر تقریب، آتش بازی

چنیوٹ میں معرکہ حق کی سالگرہ پر تقریب، آتش بازی

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، ارکان اسمبلی کی شرکت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) معرکہ حق میں تاریخی فتح کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہاکی سٹیڈیم میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،  شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، پارلیمنٹرین سید ذوالفقار علی شاہ، مہر تیمور امجد لالی، نمائندہ محمد الیاس چنیوٹی، ٹکٹ ہولڈر سید ظفر بخاری اور دیگر سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔افواجِ پاکستان سے اظہارِ محبت کے لیے تقریب میں طلبہ و طالبات نے ملی نغمے ، ٹیبلو اور قومی ترانے پیش کیے ، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا جبکہ قومی ترانے پر شرکاء احتراماً کھڑے ہو گئے ۔ گھوڑا ڈانس اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں