آرٹس کونسل کا قومی ترقی میں خواتین کے کردار پرٹیبلو مقابلہ

 آرٹس کونسل کا قومی ترقی میں خواتین کے کردار پرٹیبلو مقابلہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیرِ اہتمام ٹیبلو مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے کا عنوان ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں، قوموں کی عزت ہم سے ہے تھا۔

مختلف تعلیمی اداروں اور ثقافتی تنظیموں کے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے خواتین کے کردار، عزت و عظمت اور قومی ترقی میں انکی اہمیت کو خوبصورت ٹیبلوز کے ذریعے پیش کیا۔ شرکا کی پرفارمنس کو حاضرین نے بے حد سراہا ۔مہمان خصوصی ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان چدھڑ تھے ۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن ڈویژنل ماڈل کالج نے لی اور30ہزار انعامی رقم حاصل کی ۔ سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی اور25ہزار کا انعام جیتا۔تیسری پوزیشن گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول فیصل آباد نے حاصل کرکے 20ہزار جیتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں