مون سون پر نکاس کی تیاریاں مکمل رکھی جائیں:طیب فرید

 مون سون پر نکاس کی تیاریاں مکمل رکھی جائیں:طیب فرید

سیوریج لائنز، مین چینلز کی ڈیسلٹنگ مہم کو مزید تیز کیا جائے :جائزہ کے موقع پر گفتگو

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا طیب فرید نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں پر فوری نکاسی آب کیلئے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں ۔سیوریج لائنوں اور مین چینلز کی ڈی سلٹنگ مہم کو مزید تیز کیا جائے تاکہ یہ مہم مون سون سے قبل ہو سکے اور موسم برسات کے دوران شہری نکاسی آب کی معیاری سروسز سے مستفید ہو سکیں۔اپنے دورہ فیصل آباد کے دوران انہوں نے مین چینل ون سعید آباد کلورٹ اور عقب شعیب بلال مارکیٹ سیوریج لائنوں کی ہونے والی ڈیسلٹنگ کا جائزہ لیا ۔ واسا ہیڈ آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے انہوں نے کہا سیوریج لائنوں، ڈرینز لائن، روڈ سائیڈ ڈرینج لائن اور مین چینلز کی ڈیسلٹنگ اور صفائی مہم کو تیز کیا جائے ،مون سون سیزن پرتمام مشینری آپریشنل ہونی چاہئے۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے ادارے کی کارکردگی پربریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں