قتل و اقدامِ قتل کا اشتہاری ملزم 3 سال بعد گرفتار
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمہ میں تین سال سے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالانے اشتہاری ملزم اسامہ کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے تین سال قبل فائرنگ کر کے عبدالمجید کو قتل کیا تھا۔