انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار میں انتخابات کا اعلان

انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار میں انتخابات کا اعلان

چودھری ذوالفقار گجر قائمقام صدر مقرر ،تین ماہ کے اندر انتخابات ہو نگے

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )صدر انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار میاں عامر حنیف نے ممبران کی مشترکہ رائے سے 20 سال بعد اپنی صدارت چھوڑ کر نئے انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا ہے ۔اس سلسلے میں چودھری ذوالفقار گجر کو قائمقام صدر مقرر کیا گیا ہے ، جو منڈی کے آئین کے مطابق تین ماہ کے اندر انتخابات کروا کر اقتدار نو منتخب صدر کے حوالے کریں گے ۔یہ فیصلہ میاں عامر حنیف کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں حاجی طاہر حسین بھٹی، چودھری اسلم گجر، چودھری عمیر گجر، مہر اصغر علی، رانا گلزار، چودھری شفیق بھٹہ، نذر خان دمڑ، ملاں عبدالجبار، رانا سلیم سلطانی، سبحانی گجر، میاں شہزاد، چودھری معیز گجر اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں