ایس پی جڑانوالہ کا مویشی منڈیوں کا سرپرائز دورہ، سکیورٹی چیکنگ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) ایس پی جڑانوالہ اختر علی وینس نے مویشی منڈیوں کا سرپرائز دورہ کیا اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔
عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی جڑانوالہ سرکل میں قائم مویشی منڈیوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ بیوپاریوں اور خریداروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔