کھلے پٹرول کی فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رہائشی علاقے میں کھلے پٹرول کی فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں کھلے پٹرول کی فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ جو علاقہ مکینوں کے لئے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔