پینسرہ چوکی اہلکاروں کی مبینہ گھر میں داخلے کی ویڈیو وائرل

پینسرہ چوکی اہلکاروں کی مبینہ گھر میں داخلے کی ویڈیو وائرل

واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہئیں : اہل علاقہ کا مطالبہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا کی ذیلی چوکی پینسرہ کے انچارج کاشف محمود اور سب انسپکٹر عظیم کے ہمراہ ایک گھر میں مبینہ طور پر زبردستی داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ اگر کارروائی کے دوران قانونی ضابطوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ،  اگر الزامات بے بنیاد ہیں تو متعلقہ پولیس اہلکاروں کا مؤقف بھی عوام کے سامنے لایا جائے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر عوامی اعتماد کیلئے ایسے معاملات کی غیر جانبدارانہ جانچ ضروری ہے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد مزید مضبوط ہو سکے ۔شہریوں نے آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او فیصل آباد تنویر حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرائی جائیں اور حقائق کی روشنی میں مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوامی خدشات دور ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں