ستھرا پنجاب میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد کے صدر رانا نعیم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر کرپشن کے الزامات عائد کرنے والوں کو چاہیے کہ۔۔۔
وہ ستھرا پنجاب منصوبے میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن اور اس میں ارکان اسمبلی کے ملوث ہونے کے انکشافات کی تحقیقات بھی کروائیں۔انہوں نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا نام لیے بغیر ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خود تحقیقات کرانے کا اختیار رکھتی ہے ، اس لیے الزامات کے بجائے حقائق سامنے لائے جائیں۔