محرم الحرام ،ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ کی امن کمیٹی سے ملاقات
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ انسپکٹر ثاقب ریاض مہیس نے محرم الحرام کے سلسلے میں امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی، جس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دھاندرہ، چینچل سنگھ والا، عباس پور، سدھار اور گردونواح میں جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف امور پر غور کیا گیا۔