سی پی او تنویر حسین کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
متعلقہ افسروں کو ضروری احکامات جاری کیے ، مسائل کے فوری حل کی ہدایت
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) تنویر حسین کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی درخواستیں اور مسائل براہ راست سنے گئے ۔کھلی کچہری میں سرکل ایس ڈی پی اوز، انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر متعلقہ افسربھی موجود تھے ۔ سی پی او نے سائلین کی شکایات سننے کے بعد موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے اور مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی۔اس موقع پر سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ، جس کی ادائیگی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔