سمندری :محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار

 سمندری :محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار

اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کی زیر صدارت اجلاس ،انتظامات کا جائزہ لیا گیا

سمندری (نمائندہ دنیا)محرم الحرام کے دوران انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی آفتاب صابر، سرکل سمندری کے ایس ایچ اوز، تحصیلدار محمد محسن پڈھیار، صدر انجمن تاجران شبیر احمد، ابرار حسین فاروقی، اسد عباس جاوید، ایم ایس ڈاکٹر آصف صدیق، صدر یونین آف جرنلسٹس اظہر عباس جاوید سمیت امن کمیٹی کے ممبران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران محرم الحرام کے ایام میں بھائی چارے ، مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران مکمل امن برقرار رکھنے کے لیے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج اور ڈی ایس پی آفتاب اقبال نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں