ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا

لیاقت آباد میں زبیر کے گھر سے چور زیورات، نقدی اورقیمتی سامان لے گئے

فیصل آباد،گوجرہ (سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا)ڈکیتی چوری کی متعددوارداتوں میں لاکھوں کامال وزر لوٹ لیاگیا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے لیاقت آباد میں زبیر کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم گھر داخل ہوکر الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں فیسکو کی جانب سے نصب کیا گیا لاکھوں مالیت کا بجلی کا ٹرانسفارمر، تاریں اور دیگر سامان چور لے گئے۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں امین نامی شہری اپنا رکشہ کھڑا کرکے سواری کا انتظار کر رہا تھا کہ نامعلوم ملزم اس کا رکشہ لیکر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں دلاور کے گھرجبکہ تھانہ رضا آباد کے علاقے میں عبدالقیوم کے گھر کے باہر نصب بجلی کا میٹر اور تاریں چورلے گئے ۔ گوجرہ کے محلہ قادری دربار کا ارسلا ن اپنے ڈالہ میں سبزی و فروٹ خریدنے سبزی منڈی فیصل آ باد جا رہا تھا کہ پینسرہ روڈ پر چک نمبر 278 ج ب کے قریب چار کار سوارڈا کوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور ہزارو ں روپے نقدی اور تین قیمتی موبا ئل فون چھین کرفرار ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں