30علما،ذاکرین کا یکم سے 15محرم تک ضلع ٹوبہ میں داخلہ بند

30علما،ذاکرین کا یکم سے 15محرم تک ضلع ٹوبہ میں داخلہ بند

مولانا اورنگزیب فاروقی ،علامہ ساجد نقوی، علامہ بہادر سیف ودیگرشامل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )محکمہ داخلہ پنجاب کی منظوری کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تحفظ امن عامہ کے پیش مولانا اورنگزیب فاروقی آف کراچی اورعلامہ ساجد نقوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے 30علمااور ذاکرین کے یکم سے 15محرم تک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔جن دیگر علماء پر مذکورہ پابندی عائد کی گئی ہے ، ان میں مولانا بہادر سیف آف ، مولانا عبد الرؤف یزدانی ،مولانا منظور ،مولانا عبدالخالق رحمانی ، ڈاکٹر خادم ڈھلوں ، مولانا مسعود الرحمن، مولانا طیب طاہر فاروقی ،مولانا آصف معاویہ ،مولانا الیاس گھمن ،حافظ عبد القدوس گجر،مولانا یوسف رضوی ،مولانا انور ،ذاکر صفدر سیال ، ابو الحسن رضوی ،ذاکر غلام حسین گلفام ،ذاکر خالق اسدی ،ذاکر غیور صابر ،علامہ ریاض رضوی،ذاکر علامہ جعفر عباس ، ذاکر جمیل عابدی ،علامہ ریاض ،ذاکر غلام جعفر ،علامہ منتظر مہندی ،علامہ امین شہیدی ، حسن عباس ،ذاکر امجد ، ذوار حسین، ضیغم عباس ،علامہ شبیر الحسن طاہری ، غضنفر علی اور ذاکر علی عباس عسکری شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں