ڈی سی کا دو پارکوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
آفیسر کالونی پارک میں قائم جدید ٹریفک لرننگ سکول کا بھی معائنہ ،ہدایات جاری
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے گنج شکر پارک اور آفیسر کالونی پارک کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسروں نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی، انہوں نے گنج شکر پارک میں زیر تعمیر جدید ایرینا سپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کیا ،جہاں کرکٹ ایرینا، فٹسال کورٹ، پیڈل کورٹ اور اوپن ایٔر جم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بارشی پانی کی نکاسی کیلئے زیر تعمیر جدید انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کا جائزہ لیا گیا، انہیں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ شہری علاقوں میں نکاسی آب کے دیرینہ مسئلے کے پائیدار حل میں اہم کردار ادا کرے گا،اس موقع پر آفیسر کالونی پارک میں قائم والے جدید ٹریفک لرننگ سکول کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں بچوں اور نوجوانوں کو روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین اور ذمہ دار ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، اعلیٰ معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گاتاکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو جدید، خوبصورت اور سہولتوں سے آراستہ ضلع بنایا جا سکے ۔