ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چنیوٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ‘‘محفوظ پنجاب’’ کے تحت ضلع بھر میں عملی اقدامات جاری ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ سسٹم کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ۔ ضلع بھر میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل مسلسل جاری ہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 14,705 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا، جبکہ مئی کے دوران 15,859 مشکوک گاڑیوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔