کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی مذمت،سکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)معروف سماجی شخصیت و ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ملک عبدالحفیظ نے کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز ہمارے مسیحا ہیں اور ان کے ساتھ غیر مناسب سلوک افسوسناک ہے ۔ ایسے واقعات قابلِ برداشت نہیں اور ان کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ملک عبدالحفیظ نے کہا کہ ڈاکٹر کی جان بچانے والے شخص کی بہادری قابلِ تعریف ہے ، جبکہ ریاست کو اس کے بہتر علاج معالجے اور داد رسی کو بھی یقینی بنانا چاہیے ۔انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مسیحا بلا خوف و خطر عوام کا علاج معالجہ جاری رکھ سکیں۔