ملک کو فلاحی ریاست بنانے کی جد جہد جاری رہے گی:محبوب الزماں

 ملک کو فلاحی ریاست بنانے کی جد جہد جاری رہے گی:محبوب الزماں

کار کن عوامی خدمت،ملک میں عدل و انصاف کی کو شش کریں :حج سے واپسی پر گفتگو

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ ضلعی سیکرٹریٹ المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار آمد پر کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے ۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ان سے ملاقات کرکے خیرمقدم کیا۔پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیت اللہ اور روضئہ رسول ﷺ پر حاضری ان کی زندگی کا ایک یادگار روحانی تجربہ ہے ، جس نے ایمان، صبر اور خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید مضبوط کیا ہے ۔پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے اپنے قائدین، ساتھی کارکنان، عزیز و اقارب اور دوست احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سفر حج کے دوران دعاؤں اور نیک تمناؤں سے انہیں یاد رکھا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت، دعوتِ دین اور ملک میں عدل و انصاف کے قیام کی جدوجہد کو مزید تیز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی، خوشحال اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں