گوجرہ: ریلوے لائن عبور کرتے شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
گوجرہ (نمائندہ دنیا) ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ 40 سالہ نامعلوم شخص انڈر پاس گوجرہ کے قریب ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اس دوران فیصل آباد سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے متوفی کی لاش اپنی تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو گوجرہ منتقل کر دی۔