جڑانوالہ:حیدر گارڈن میں 3 روز سے بجلی بند، شہری سراپا احتجاج

 جڑانوالہ:حیدر گارڈن میں 3 روز  سے بجلی بند، شہری سراپا احتجاج

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) شہر کے وسط میں واقع نجی ہاؤسنگ کالونی حیدر گارڈن میں گزشتہ تین روز سے بجلی کی بندش کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار فیسکو حکام کو شکایات درج کروانے اور مسئلے سے آگاہ کرنے کے باوجود تاحال بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔ متاثرہ شہریوں نے فیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حیدر گارڈن کے خراب ٹرانسفارمر کو فوری طور پر تبدیل کرکے بجلی کی سپلائی بحال کی جائے ، بصورت دیگر اہلِ علاقہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں