گوجرہ: آندھی سے گھر میں آتشزدگی ،دیوارگرگئی ،3زخمی

 گوجرہ: آندھی سے گھر میں  آتشزدگی ،دیوارگرگئی ،3زخمی

گوجرہ (نمائندہ دنیا) گوجرہ میں تیز آندھی کے باعث گھر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 426 ج ب کے فضل حسین کے گھر میں تیز آندھی کے باعث اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کمرے میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 50 سالہ محمود احمد آگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔علاوہ ازیں محلہ نشاط آباد میں خلیل احمد انصاری کے گھر کی بالائی منزل کی دیوار بھی تیز آندھی کے باعث گر گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین دیوار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں