عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے کام کرتے رہیں گے :زاہد الرحمن

 عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے  کام کرتے رہیں گے :زاہد الرحمن

کمالیہ(نمائندہ خصوصی)تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن کسان ونگ میاں زاہد الرحمن نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے اور کسانوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے مسائل حل کیلئے عملی اقدامات کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

عوام کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے اور ہم اس اعتماد پر پورا اترنے کیلئے دن رات کام کرتے رہیں گے ۔ مسلم لیگ ن ہمیشہ سے عوامی فلاح، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر کاربند رہی ہے اور خدمت کی یہی روایت پارٹی کی پہچان ہے ۔ میاں زاہد الرحمن نے کہا کہ کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکے مسائل حل، زرعی ترقی، جدید سہولیات کی فراہمی اور ان کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن آواز بلند کی جائے گی۔علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات فراہمی کیلئے قیادت کی رہنمائی میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں