جڑانوالہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، سامان ضبط
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تجاوزات کیخلاف آپریشن، سامان ضبط کرلیاگیا ۔اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔
کارروائی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر، انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید رمضان، پیرا فورس اور دیگر متعلقہ عملے نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران جڑانوالہ شہر کے مرکزی بازاروں اور گردونواح میں قائم متعدد تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا جبکہ تجاوزات کنندگان کا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔اس موقع پر انتظامیہ نے واضح کیا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہمی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں روزانہ جاری رہیں گی۔دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ازخود اپنی تجاوزات ختم کریں اور سامان دکانوں کی حدود کے اندر رکھیں بصورت دیگر سامان ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔