’’ریاست ایل پی جی مافیا کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کرے‘‘

’’ریاست ایل پی جی مافیا کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کرے‘‘

نرخوں پر عملدرآمد ،ذخیرہ اندوزوں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں :محبوب الزماں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے راہنماؤں پروفیسرمحبوب الزماں بٹ،چوہدری سلیم،میاں طاہرایوب نے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ، قیمتوں میں خودساختہ، ہوشربا اضافے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایل پی جی مافیا خلیج بحران کی آڑمیں مصنوعی قلت پیدا کر کے من مانے نرخ وصول کرکے عوام کی جیبوں پر دن دہاڑے ڈاکہ ڈال رہاہے جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کاکرداراداکرہے ہیں۔ ایل پی جی کی کھلے عام بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ مافیا سرکاری نرخوں کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہوئے من مانے ریٹ وصول کر رہا ہے۔

یہ صورتحال حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے ۔غریب اور متوسط طبقہ جو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ، بنیادی ضرورت کے حصول کیلئے بھی خوار ہو رہا ہے ۔ حکومتی دعوے محض بیانات تک محدود ہیں۔ عوام مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ایل پی جی مافیا کیخلاف فوری اور فیصلہ کن کریک ڈاؤن شروع کرے ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ذخیرہ اندوزوں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں۔ بصورت دیگر عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔ ایل پی جی ہر گھر کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے مگر ذخیرہ اندوز عناصر مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں کو آسمان پر پہنچا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں