امن و امان کیلئے پولیس کا مختلف ڈویژنز میں فلیگ مارچ

امن و امان کیلئے پولیس کا مختلف ڈویژنز میں فلیگ مارچ

مقصدشرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین کی ہدایت پر پولیس نے محرم الحرام کے سلسلے میں امن و امان کے قیام کیلئے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا۔لائلپور، اقبال، مدینہ، جڑانوالہ اور صدر ڈویژن کے ٹاؤن ایس پیز نے اپنے اپنے علاقوں میں فلیگ مارچ کی قیادت کی۔ اس موقع پر اے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلع پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنا، شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق عوام کو یہ پیغام دینا مقصود ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے تحفظ کیلئے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں