لاپتہ ہونے والی تین بچیاں بازیاب، والدین کے حوالے

 لاپتہ ہونے والی تین بچیاں  بازیاب، والدین کے حوالے

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)محلہ خالد کالونی سے لاپتہ ہونے والی تین کمسن بچیوں کو سٹی پولیس کمالیہ نے آٹھ گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد بحفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چار سے پانچ سال عمر کی تینوں بچیاں ایک شادی والے گھر کے باہر سے لاپتہ ہو گئی تھیں، جس پر اہل خانہ میں تشویش پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ مساجد میں اعلانات اور مختلف علاقوں میں ناکہ بندی بھی کی۔ مسلسل تلاش کے بعد تینوں بچیوں کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں