ورلڈ انوائرمنٹ ویک کی تقریبات ٹرانسجینڈر کمیونٹی کیلئے آگاہی سیمینار
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چناب ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ورلڈ انوائرمنٹ ویک کی تقریبات کے سلسلے میں پولیس لائن چنیوٹ میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کیلئے ماحولیات کے تحفظ اور آلودگی کے تدارک سے متعلق آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار میں شرکاءکو درختوں کی اہمیت، صاف ماحول کی ضرورت اور ماحولیاتی تحفظ میں ہر فرد کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں ماحول دوست واک کا اہتمام کیا گیا جبکہ شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے ۔مقررین نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے اور زیادہ سے زیادہ شجرکاری سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کیے جا سکتے ہیں۔