ڈی پی او کا مختلف علاقوں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام مجالس اور جلوسوں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے 5 محرم الحرام کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے جلوس، امام بارگاہوں اور شہادت کانفرنس کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور حساس پوائنٹس، داخلی و خارجی راستوں اور چھت ڈیوٹی پوائنٹس کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے منتظمین سے ملاقات کی اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔