دربار مائی باپ پر عرقِ گلاب سے غسل کی پُروقار تقریب

دربار مائی باپ پر عرقِ گلاب سے غسل کی پُروقار تقریب

سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات، مریدین اور عقیدت مندوں کی شر کت

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)محرم الحرام کے سلسلے میں دربار حضرت سلطان باہوؒ کے زیرِ سایہ دربار مائی باپ پر مذہبی و روحانی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس موقع پر دربار مائی باپ کو عرقِ گلاب سے غسل دینے کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات، مریدین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق چیئرمین ضلع کونسل جھنگ صاحبزادہ حمید سلطان، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان، صاحبزادہ حبیب سلطان، چیف انسٹرکٹر آف پاکستان صاحبزادہ شہزاد سلطان، سابق چیئرمین این ایچ اے پاکستان صاحبزادہ شہریار سلطان، صاحبزادہ منیب سلطان، صاحبزادہ ابراہیم سلطان، ممبر امن کمیٹی رائے ایاز اکبر، شورکوٹ پریس کلب کے نائب صدر شہزاد علی چوہدری اور منظور الحسن سیال بھی موجود تھے۔

محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے ڈی پی او جھنگ کی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ تقریب کے دوران لیڈی پولیس، پولیس اہلکاروں اور ریسکیو 1122 کے عملے نے اپنی خدمات سرانجام دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور انتظامات کیے گئے ۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و استحکام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں