پولیس نے 3منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا، شراب ، ہیروئن برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے د وران 3 منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے میں پولیس نے تلاشی کے دوران ملزمان نعیم اور ظفر کے قبضہ سے 220 لیٹر سے زائد شراب برآمد کرلی جبکہ اکبر آباد قبرستان کے قریب ملزم شہباز کے قبضہ سے 1420 گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی،تینوں ملزموں کو گرفتار کرکے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔