آرائیں یوتھ فورم ،انجمن آرائیاں سمندری کا اجلاس ،اتحاد پر تبادلہ خیال
سمندری (نمائندہ دنیا) آرائیں یوتھ فورم پنجاب اورانجمن آرائیاں سمندری کا اجلاس سمندری میں منعقد ہوا۔
میاں طاہر جمیل ایم پی اے ،میاں شبیر مہا لمی، حاجی رزاق المعروف شیر علی چوہدری، میاں وقاص یعقوب، میاں راحیل عابد ایڈدوکیٹ سمیت برادری کے معزز بزرگوں، نوجوانوں نے شرکت کیاجلاس میں باہمی اتحاد، اتفاق، بھائی چارے کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ برادری کے اندر اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر باہمی احترام، مشاورت اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھا جائے گا برادری کو مزید متحد اور مضبوط بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments