جڑانوالہ تا شورکوٹ ریلوے ٹرین سروس بحالی کا خیر مقدم

جڑانوالہ تا شورکوٹ ریلوے ٹرین سروس بحالی کا خیر مقدم

شہریوں نے طلال چودھری اور بلال بدر کی کاوشوں کو سراہا،حنیف عباسی کاشکریہ

 جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )عوامی حلقوں نے جڑانوالہ تا شورکوٹ ریلوے ٹرین سروس بحالی کا بھرپور خیر مقدم کیاہے ۔ اہلیانِ جڑانوالہ کا ایک اور دیرینہ اور بنیادی مطالبہ پورا ہو گیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری اور رکن قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری کی خصوصی کاوشوں اور انتھک محنت کے نتیجے میں جڑانوالہ تا شورکوٹ ریلوے ٹرین سروس بالآخر بحال کر دی گئی ۔ اس موقع پر عوامی، سماجی اور تجارتی حلقوں نے اس اہم عوامی سہولت کی فراہمی پروزیر اعلیٰ مریم نواز اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر ریلوے کے خصوصی تعاون اور سینیٹر طلال چوہدری اور ایم این اے بلال بدر چوہدری کی مسلسل جدوجہد کی بدولت جڑانوالہ کے شہریوں کو سستے ، محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت میسر آئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...