لالیاں : موسلا دھار بارش، پانی گھروں، دکانوں میں داخل
قیمتی سامان برباد ، لاکھوں مالیت کانقصان ،شہرمیں نکاسی آب کی بہتری کامطالبہ
لالیاں(نمائندہ دنیا)لالیاں میں مون سون کی پہلی موسلا دھار بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں،پانی گھروں اور دکانوں میں داخل،شہریوں کا لاکھوں کا نقصان ۔موسلا دھار بارش نے شہر کو تالاب بنا دیا ۔سڑکوں اور گلی محلوں میں ہر طرف پانی ہی پانی دکھائی دینے لگا۔ تین گھنٹے جاری رہنے والی بارش سے شہر کی بیشتر مارکیٹوں میں پانی داخل ہو گیا جس سے کپڑے ،کریانہ اور جنرل سٹورز شاپس کو شدید نقصان پہنچا۔ شہر کے نوے فیصد رہائشی علاقے بھی بارش کے پانی کی زد میں آگئے اور گھروں میں دو سے تین فٹ تک پانی کھڑا ہو گیا اور قیمتی سامان برباد ہوگیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مختلف مقامات پر نکاسی آب انتظامات کاجائزہ لیتے رہے ۔شہریوں نے نکاسی آب کے ناقص نظام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کی پیشگی تیاری اور صفائی کے مناسب انتظامات کیے جاتے تو صورتحال بہتر ہو سکتی تھی۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ لالیاں میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments