بچوں کی لڑائی کا تنازع ، خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

بچوں کی لڑائی کا تنازع ، خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

ملزموں نے ثمینہ مقبول کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی د یں ، مقدمہ د رج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بچوں کی لڑائی کے تنازع پر خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رسول پورہ کی رہائشی ثمینہ مقبول نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے بچوں کی لڑائی کے تنازع پر اسے قابو کر لیا اور بچوں سمیت بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...