بیوٹیفکیشن منصوبہ غیر فعال، شہریوں کا بحال کرنے کا مطالبہ

بیوٹیفکیشن منصوبہ غیر فعال، شہریوں  کا بحال کرنے کا مطالبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر کے مرکزی بازاروں کی بیوٹیفکیشن پر کروڑوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود شہری تاحال منصوبے کے مکمل ثمرات سے محروم ہیں۔

تاجروں اور شہریوں نے آرائشی لائٹس، فواروں اور دیگر تزئین و آرائش کی تنصیبات مسلسل بند رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے انہیں فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔صدر بازار، کمیٹی بازار اور دیگر اہم تجارتی مراکز میں شہر کی خوبصورتی بڑھانے اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے بیوٹیفکیشن منصوبہ مکمل کیا گیا تھا۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...