اینٹی کرپشن کا پٹواری کے دفتر پر چھاپہ، رشوت کی رقم برآمد

اینٹی کرپشن کا پٹواری کے دفتر پر چھاپہ، رشوت کی رقم برآمد

پٹواری محسن علی پر رشوت کا الزام ، تھانہ اینٹی کرپشن جھنگ میں مقدمہ درج

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں حلقہ پٹواری محسن علی کے دفتر پر چھاپہ مار کر مبینہ رشوت کی رقم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، جبکہ پٹواری موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن جھنگ میں درج کر لیا گیا ہے ۔چک نمبر 505/506 ج ب کے رہائشی فیصل شہزاد ولد افضل نے سی ای او اینٹی کرپشن اختر سعید کو تحریری درخواست دی، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ حلقہ پٹواری محسن علی سرکاری رپورٹ جاری کرنے کے عوض 50 ہزار روپے رشوت طلب کر رہا تھا۔

درخواست موصول ہونے پر سی ای او اینٹی کرپشن کی نگرانی میں مجسٹریٹ کے ہمراہ خصوصی ریڈنگ ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں اے ایس آئی صغیر احمد، محرر صاحب خان، ریڈر ملک نوید اور ڈرائیور مظہر عباس شامل تھے ۔ ٹیم نے منصوبہ بندی کے تحت پٹواری کے دفتر پر چھاپہ مارا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی کے دوران منشی عابد حسین اور علی سے مبینہ رشوت کی رقم برآمد کر لی گئی، جبکہ مرکزی ملزم پٹواری محسن علی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...